کشمیری صحافی  فہد شاہ کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر نئے مقدمے میں گرفتار


 سری نگر:بھارت سے بغاوت کے الزام میں قید کشمیری صحافی  فہد شاہ کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر پولیس نے ایک نئے مقدمے  میں  گرفتار کر لیا ہے ۔

جموں و کشمیر میں مقامی عدالت نے  فہد شاہ کی درخواست ضمانت  منظور کر لی تھی مگر  وہ رہا نہیں ہوسکے  ۔بھارتی پولیس نے معروف صحافی اور ویب پورٹل کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ کو 04 فروری کو سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بھارتی پولیس نے فہد شاہ کو پلوامہ کے پولیس سٹیشن میں درج مقدمے میں گرفتارکیاتھا۔ عدالت کی جانب سے اس مقدمے میں ضمانت منظورکئے جانے کے فوا بعد انہیں دوبارہ امام صاحب شوپیان میں درج ایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتارکیاگیا۔ اب جب عدالت نے اس مقدمے میں بھی فہد شاہ کی ضمانت منظورکی توانہیںایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتارکیا گیا۔

فہد شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے تصدیق کی کہ جنوبی کشمیر کی ایک مقامی عدالت نے امام صاحب شوپیان میں درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانب منظورکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فہد شاہ کو اب صفاکدل سرینگر کے پولیس سٹیشن میں درج ایک تیسرے مقدمے میں گرفتارکیاگیا ہے۔