100ملین پاکستانی مکمل کووڈ ویکسین لگوا چکے ہیں ،اسد عمر


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈاینڈآپریشنل سینٹر(این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے 100ملین پاکستانی مکمل کووڈ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے ، 100 ملین پاکستانی اب مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں، 127ملین سے زیادہ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک لگوائی ہے۔ ہم تمام اہل شہریوں کی ویکسینیشن حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں۔