وزیراعظم پشاور دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ پیش، ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں مسجد پر خودکش حملے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور واقعہ سے متعلق سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور واقعہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو پشاور دھماکہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔