لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیکا کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کے لئے قرارداد جمع کرادی ہے۔ امید ہے کہ حکومت کے اتحادی اور باضمیر حکومتی ارکان بھی پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔
شہباز شریف نے ایمینڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہبازشریف نے ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ)کے نومنتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست جمہوری نظام کی بقائ، فروغ اور تحفظ میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں۔ صحافت اور سیاست دونوں کے بغیر کسی ایک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی۔ جبکہ ااپنے ایک اور ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے آسٹریلین لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شین وارن کے اہلخانہ اور ان کے دنیا بھر میں پھیلے فینز کے ساتھ ہیں۔