سری نگر:مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا
۔سی آر پی ایف کی132 بٹالین کا اہلکار دنیش کمار سرینگر کے علاقے مائسمہ میں اپنے کیمپ میں بیہوش ہو کر گرپڑا ۔
اہلکار کوشہر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔