وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی


میرپور (صباح نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے دورہ میرپور کے دوران سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور صحت کے حوالے سے خیر خیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے حکومت کی طرف سے تمام حلقوں کو برابری کی سطح پر فنڈز کی فراہمی کو سراہا اور کہا کہ یہ کریڈٹ وزیرا عظم سردار عبدالقیوم نیازی کو جاتا ہے جنھوں نے ریاست بھر میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بناکر ایک تاریخ رقم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔