تحریک عدم اعتماد میں ابھی بہت دور ہے ،شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ابھی بہت فاصلہ ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تحریک عدم اعتماد ابھی بہت دور ہے۔ 48 گھنٹے نہیں بلکہ 48 دن بھی غیر اہم ہیں۔ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں خزاں چلی جائے گی، یہ ان کی جڑوں میں بیٹھ جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا حکومت کو چار سال ہو گئے۔ اب الیکشن میں صرف ایک سال ہے۔ اپوزیشن کو دیکھنا چاہئے ملک میں بہت اہم میچ ہو رہا ہے۔ بھارت پاکستان آنے والے ہمارے مہمانوں کو دھمکا رہا ہے۔