اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے. ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھا. لیکن مارا نہیں۔ہم ایک پر امن ملک ہیں ہم نے ان کو مارا نہیں وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلی جائے،
انہوں نے کہا کہ ہم نے کل بھارت کو آخری بار وارننگ دی ہے کہ بس کافی ہوگیا ہے ۔اب ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرنا، ہماری عظیم فوج ہے. اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے۔