اسلام آباد (صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت 16.37فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوگرانے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ اوگرا کی سفارشات پر گیس مہنگی کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ سوئی ناردرن کے لئے نرخ94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی جبکہ سوئی سدرن کیلئے نرخ 50روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی ۔