شکار پور(صباح نیوز)شکار پور کے علاقہ مدیجی کے قریب کچے میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجہ میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جونیجو اور کلہوڑو برادری کے درمیان تصادم کے دوران راکٹوں کا استعمال بھی کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیرینہ دشمنی پر ہوا۔پولیس کے مطابق دونوںگروپوں کی جانب سے جدید اسلحہ اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کا گھیرائو کرلیا ہے۔