اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلامو فوبیا کیخلاف وزیراعظم کے موقف کیلئے عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم کے موقف کے لیے، موسمیاتی تبدیلی کی کوششیں، کووڈ رسپانس کی کامیابی اور سماجی تحفظ وغیرہ کے لیے عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کو چوری شدہ دولت، بیرون ملک غیر قانونی جائیداد، بدعنوانی کے ذریعے کمائی گئی رقم کے لیے عالمی سطح پر کوریج ملتی ہے، فرق مزید واضح نہیں ہو سکتا۔