کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید18افراد جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید18مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30196تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کوروناوائرس کے861نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد37087تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.29فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ67لاکھ22ہزار806 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ70ہزار773افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ88لاکھ9ہزار724افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 3لاکھ84ہزار600خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ 46لاکھ61ہزار126خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ6ہزار449کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 44لاکھ60ہزار 77افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51075افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان  اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ10ہزار221تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ42 ہزار938 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد988تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے489مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7071تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد577تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5735تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23136تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان64،آزاد جموں وکشمیر360جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد144تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ37ہزار71مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ82ہزار309،صوبہ خیبر پختونخوا میں 202843،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد132814،صوبہ بلوچستان 34906،آزادجموں وکشمیر41830جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11165تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134404،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد216174، صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ1ہزار544،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ 68ہزار277 ،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35345 ،آزاد کشمیر42978اور گلگت بلتستان میں11499 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13500افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8070، خیبر پختونخوا میں6260، اسلام آباد میں1013، گلگت بلتستان میں190، بلوچستان میں375اور آزاد جموں و کشمیر میں788فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ64لاکھ64ہزار518ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے37566نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔