خیبر پختونخوا،بلوچستان:سرد علاقوں میں سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے


کوئٹہ(صباح نیوز)خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، دونوں صوبوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ۔

خیبر پختونخوا میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ دیگر سرد علاقوں جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں اور سرکاری اور بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے اور درس و تدریس کا عمل شروع ہوگیاتاہم تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری کم رہی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے موسم سرماکی طویل تعطیلات کے باعث ڈھائی ماہ سے بند تھے۔