پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی


راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی دی گئی ۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان فوج میں پہلی بار کسی ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے رینک پر ترقی ہوئی ہے، کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔