ناجائز اسلحہ کیس میں محسن بیگ کی ضمانت منظور


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ملزم محسن بیگ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔

ملزم محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔