ہمیں چایئے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں، ڈاکٹر طارق سلیم

راولپنڈی( صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا ماہ مبارک ہے  روزہ رکھنے سے تزکیہ نفس ہوتا ہے روزہ دار کی سحری افطاری کے وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں روزہ ہمیں صبر ایثار کا درس دیتا ہے روزے کا مقصد تقویٰ اختیار کرنا ہے  اس ماہ مبارک میں تلاوت قرآن کریم اور صدقہ خیرات میں بڑھ چڑھ کرنا حصہ لینا چایئے  الخدمت فاؤنڈیشن غریب اور استطاعت نہ رکھنے والے افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے ہمیں چایئے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کو عید کی خوشیوں میں  میں شامل کریں الخدمت ہر سال کی طرح اس ماہ مبارک میں خدت کے جذبے کے ساتھ دکھی انسا نیت کی خدمت کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے الخدمت فاؤنڈیشن اور پریم یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مزدوروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ریلوے پریم یونین سی بی اے کے ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیا ق عرفان ،جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب محمد رضوان، سینئر رہنما سید ظہور شاہ،  عاشق جٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی نے کہا کہ رمضان کے ماہِ مبارک کو قرآن کریم کے ساتھ خاص نسبت ہے کہ یہ نزولِ قرآنِ کریم کا مہینہ ہے ربِ رحمن قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ یہ کتاب متقین کے لئے ہدایت ہے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب محمد رضوان نے کہا کہ  روزہ ہمیں صبر ایثار کا درس دیتا ہے روزے کا مقصد تقویٰ اختیار کرنا ہے  اس ماہ مبارک میں  تلاوت قرآن کریم اور صدقی خیرات میں بڑھ چڑھ کرنا حصہ لینا چایئے الخدمت خدمت جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ریلوے پریم یونین سی بی اے کے ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیا ق عرفان نے کہا ہے کہ دعا بندے اور اللہ کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو دل کی پاکیزگی اور روحانی ترقہ کا باعث بنتی ہے  انہوں نے کہا کہ بنی کریم ۖ نے زندگی کے ہر لمحے کیلئے ایسی دعائیں سکھائی ہیں جو نہ صرف قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں  بلکہ بندے کو  تمام وقت اللہ کی یاد میں بھی مشغول رکھتی ہیں۔

سینئر رہنما سید ظہور شاہ، عاشق جٹ و دیگر نے کہا کہ رمضان کے ماہِ مبارک کو قرآن کریم کے ساتھ خاص نسبت ہے کہ یہ نزولِ قرآنِ کریم کا مہینہ ہے ربِ رحمن قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ یہ کتاب متقین کے لئے ہدایت ہے ہمیں چایئے کہ اللہ اور اس کے رسول کے  احکامات پر عمل کرتے ہوئے دینی و دنیاوی زندگی  میں کامیابی حاڈل کر رسکتے ہیں۔