ہنگو، شناوڑی میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کا اہلکار مقبول خان شہید

ہنگو( صباح نیوز) ہنگو کے علاقہ شناوڑی میں نامعلوم موٹر سائکل سواروںکی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ ہنگو کا اہلکار مقبول خان شہید ہوگیا،

مقبول ہنگو آرہے تھا شناوڑی قبرستان کے قریب مسلح موٹر سواروں نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا بعد میںپولیس نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا