لاہور (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے امیر جماعت کو اسلام آباد میں مصطفی نواز کھوکھر کی طرف سے سیاستدانوں کے لیے افطار ڈنر، امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا .
طے پایا کہ اپوزیشن جماعتوں اور قائدین سے ملکی حالات کے تناظر میں رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا. امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا ضل الرحمن کی منصورہ لاہور آمد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔