قرآن سے تعلق رمضان تک محدود نہ ہو بلکہ عملی زندگی میں بھی اس کے اصولوں اور احکامات کو نافذ کریں، عطیہ نثار

کراچی(صباح نیوز) قرآن کے ساتھ ہمارا تعلق صرف رمضان ہی تک محدود نہ رہے بلکہ عملی زندگی میں بھی ہم اس کے اصولوں اور احکامات کو اپنی زندگی میں نافذ کریں۔یہ بات نائب قیمہ پاکستان حلقہ خواتین عطیہ نثار نے خواتین کے دعائیہ پروگرام میں کہی۔

وہ ضلع ائیرپورٹ حلقہ خواتین کی جانب سے منعقد ہ تکمیل قرآن کی دعائیہ تقریب میں شریک تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظام کے نفوذ کے لیے جدوجہد درکار ہے۔جو صرف قرآن کی تعلیمات پہ عمل سے ہی ممکن ہے ۔ یوم دعا کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد دعا کے پروگرام میں شریک تھی۔معتمدہ ضلع ائیر پورٹ حمیرا اشرف،نائب ناظمہ ضلع  حاجرہ نسیم ضلعی نگران صوبہ انوری بیگم نے خصوصی شرکت کی۔