حکومت ڈری ہوئی نہیں تو بوکھلائی ہوئی ضرور ہے، رانا ثناء اللہ


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈری ہوئی نہیں تو بوکھلائی ہوئی ضرور ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بوکھلاہٹ کا مظاہرہ وزیراعظم نے منڈی بہا ئو الدین میں کیا،بوکھلاہٹ میں حکومت لوگوں کو گرفتار اور مخالفین کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی شدید خواہش ہے کہ اس حکومت سے نجات دلائی جائے، موجودہ نااہل حکومت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور ہوئی، اپوزیشن کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی۔mk