خیبر(صباح نیوز)خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کر دیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
