اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں ایلیمنٹری سکول ٹیچر(ای ایس ٹی) پوسٹوں پر بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حد پانچ سال کااضافہ کرکے 35سال کی جائے ۔ یہ اپیل وفاقی دارالحکومت کے اساتذہ او رشہریوں نے حکومت سے کی ہے،
اسلام آباد کے اساتدہ اور شہریوں نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں ایلیمنٹری سکول ٹیچر(ای ایس ٹی) پوسٹوں کی بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حد30سال رکھی گئی ہے جبکہ صوبہ سند ھ میں عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سرکاری سکولوں میں بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حد میں 5سال کااضافہ کیاجائے اور اس کو 35سال کیاجائے ۔
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرکے جو اساتذہ تعینات ہوئے تھے ان کو بھی ابھی تک مستقل نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے وہ خواتین ومرد اساتذہ بھی اورایج(زائد عمر) ہوگئے ہیں اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں استاتذہ کی بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حدمیں پانچ سال کااضافہ کیا جائے تاکہ اس طرح قابل لوگ بھی بھرتی کے لیے اہل ہوجائیں گے جو سرکاری اساتذہ کی بھرتی پر پابندی کی وجہ سے اورایج ہوگئے ہیں۔