پشاور میں چینی کی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں چینی کی 175 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں چینی کے نرخ میں کمی نہ آسکی اور چینی 175 روپے میں فروخت کی جارہی ، غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں چینی کی بوری 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی  ۔

تاجروں نے کہا کہ چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔اشرف روڈ ،رامپورہ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، جی ٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز کے پاس چینی کا سٹاک ختم ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔