خیبرپختونخوا  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا  کے مختلف شہروںمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  پشاور،سوات ،کوہاٹ اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

محسوس کئے گئے، ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔ آنے والے زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی، اور اس کا کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔