اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر اور قانونی امور سے متعلق اجلاس ہوا۔پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں داخلہ اور قانون و انصاف کے وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم نے اس موقع پر قونصلر معاملات کے جلد حل کے لئے موثر بین وزارتی رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں
