برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ نے یوم شہداء جموں کے موقع پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے برمنگھم میں ہونے والے ایک بڑے مارچ کے دوران بھارتی کشمیریوں کے قتل عام بارے سیکٹروں پمفلٹ تقسیم کئے اور انفرادی طور پر مقامی لوگوں کو آج کے دن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اس کمپین کے انچارچ تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی ذمہ دار خواجہ محمد سلیمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات میں کشمیری شرکت کر کے ہزاروں لوگوں کو مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ کرسکتے ہیں ۔