کرپٹ مافیا این آر او حاصل کرنے کے لئے اکٹھا ہوا ہے،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا این آر او حاصل کرنے کے لئے اکٹھا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کل کی بجائے آج ہی عدم اعتماد لے آئے، ہمارے اتحادیوں نے ہر میدان میں ثابت کیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ کرپٹ مافیا این آر او حاصل کرنے کے لئے اکٹھا ہوا ہے، یہ چاہتے ہیں ان کے کیسز معاف کر دیئے جائیں، یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں،یہ سب اکٹھے رہتے ہیں، ہمیں ان کے اکٹھے رہنے سے فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جب بھی میدان میں آئی ہے ان کو ناکامی ہوئی ہے، سینیٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ڈی آئی خان میں پی ڈی ایم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔