سہیل شاہین قطر میں افغانستان کے سفیر مقرر

 کابل (صباح نیوز) افغان حکومت نے  ایک تجربہ کار سفارت کار سہیل شاہین کو قطر میں افغانستان کا سفیر مقرر کردیا جب کہ دوحہ میں تعینات سفیر ڈاکٹر محمد نعیم وردک افغان وزارت خارجہ میں سیکریٹری تعینات کردئیے گئے ۔سہیل شاہین قطر میں اسلامی امارت کے سیاسی دفتر کے سربراہ بھی ہیں۔

افغان حکومت نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا تھا لیکن طالبان حکومت تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب کی  نشست اب بھی سابق حکومت کے نمائندے کے پاس ہے۔سہیل شاہین پاکستان میں  افغان سفارتخانے میں فرسٹ سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔