اسلام آباد(صباح نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوا جس میں11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں “مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر امور نوجوانان رانا مشہود احمد، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔