ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی خصوصی دعاؤں کی اپیل

 کراچی (صباح نیوز) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی قید میں پاکستانی خاتون  ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  لوگ بہت بڑی تعداد میں عافیہ کی رہائی اور پٹیشن کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔ میں ہر بہن اور بھائی ، علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی نیت سے مساجد، مدارس اور گھروں میں آیت کریمہ کے ورد کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں کہ اللہ تعالیٰ عافیہ کی رہائی میں حائل تمام رکاوٹوں کو اس طرح ختم فرما دے کہ میں امریکہ سے عافیہ کو اپنے ساتھ واپس وطن لاسکوں ۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم عافیہ کی رہائی کے لیے اگر ایک فرد 313 مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کرے تو صرف 400 افراد سوا لاکھ مرتبہ پڑھ لیں گے۔اس طرح ایک دن میں لاکھوں مرتبہ اللہ تعالیٰ سے اس عظیم قرآنی آیت کے توسل سے عافیہ کی رہائی کی دعائیں مانگی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ آیت کریمہ پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو پکارا تھا تو اللہ تعالیٰ نے نہ صرف ان کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھا تھا بلکہ اندھیروں سے نجات عطا فر کر اپنی قوم کی طرف واپس لوٹا دیا تھا۔