قادیانی دستور پاکستان کے باغی ،قوم کے غدار ہیں، سینیٹر مشتاق احمد خان


مردان (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ قادیانی دستور پاکستان کے باغی اورقوم کے غدار ہیں۔

وقف پراپرٹی بل مدارس اور مساجد کے خلاف سازش ہے۔ حکمران اسلام کا نام لیکر غیر مسلموں کو خوش کرنے کیلئے غیر اسلامی قانون سازی کر رہے ہیں۔ جب تک سینیٹ میں موجودہوں کوئی مائی کا لعل ختم نبوت کے قانون میں ترمیم نہیں کر سکتا۔

ٹرانس جینڈر کا قانون اسلام کے شرم و حیا اور خاندان کے نظام کے اوپر حملہ ہے۔ جماعت اسلامی ختم نبوت کا قافلہ اور تحفظ ناموس رسالت کا کارواں ہے۔ وہ مرکزی عیدگاہ شمسی روڈ مردان میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

کانفرنس سے مرکزی مجلس ختم نبوت کے امیر مفتی امتیاز اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ختم نبوت کی حفاظت کیلئے امام سیدمودودی نے قادیانی مسئلہ کتاب لکھی جس پر ان کو عدالت نے پھانسی کی سزادی جیسے بعد ازاں عمرقید میں تبدیل کیاگیا۔

پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے قادیانیوں کو باقاعدہ کافر قرار دیا۔

انھوں نے کہاکہ مغرب نے مسلمانوں کے خلاف تہذیبی، معاشی اور میڈیائی جنگ شروع کی ہے جس کا پہلا ہدف قرآن اور اس کے قوانین، دوم رسول اللہۖ کی ناموس اور تیسرا ہدف مسلمانوں کا جغرافیہ ختم کرنا ہے۔ یہ لوگ کبھی قرآن جلاتے ہیں تو کبھی نبی اکرم ۖ کے کارٹون بنا کر گستاخان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ یورپی یونین نے مسلمانوں کو تجارتی مراعات کا جھانسہ دے کر پھانسی کی سزا ختم کرنے اور قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے، قادیانیوں کو مذہب کی تبلیغ کی اجازت دینے، مذہب کی جبری تبدیلی اور گستاخان کو رہا کرنے کا ہدف دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام مسلمان اسلام کی غلبہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کے موجودہ مسائل کا حل قرآن و سنت سے وابستگی ہے۔