این اے75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی،سابق ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت 26پولنگ افسران کے خلاف مقدمہ دائر


ڈسکہ(صباح نیوز) این اے75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کی رپوٹ پرسابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت 26پولنگ افسران کے خلاف استغاثہ(مقدمہ) دائر ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نے24فروری کو عدالت میں طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے75میں19فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ وکلاءچودھری شمشاداحمد باجوہ اور سرفراز احمد گھمن نے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پولیس وایجوکیشن افسران سمیت عملہ کے26اراکین سابق ڈی پی اوسیالکوٹ حسن اسدعلی ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاویدلاشاری، ایس ایچ او بدر منیر، ایس ایچ او محمداقبال خان، اے ایس آئی آفتاب احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قمرزمان، ایس ایچ او محمدعلی،اے ایس آئی غلام حیدر، ایس ایچ او مدثر یعقوب ،اے ایس آئی یاسین سرفراز ، ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید، ایس ایچ او طاہر سجاد ، سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ مقبول احمد شاکر ،ایس ایچ او سعید دھاریوالا ، ایس ایچ او محمدریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال کلویہ ، پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈسکہ احمد نواز چیمہ، ایس ایچ او اقبال یوسف، پی اے ٹو سی ای او حامد رضا باجوہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخندہ یاسمین ، ایس ایچ او رانا آصف ندیم، اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکبر گھمن ، پرنسپل زرینہ شاہد ، ڈی ایس پی ذوالفقار علی ورک اور ایس ایچ او نعمان احمد کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج محمد عبدالجبار کی عدالت میں استغاثہ دائر کردیا گیا جس پر فاضل عدالت نے ان فریقین کو24فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے