مولانا فضل الرحمن کی صحت دن بدن بہتری ہورہی ہے،ترجمان جے یو آئی (ف)

 اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحت الحمد للہ دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔

ترجمان جے یو آئی نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں نے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے ، ملاقات کے لئے آنے کی زحمت کی بجائے دعائوں کا اہتمام کریں ۔ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی اللہ کریم آپ سب کی محبتوں پر آپ کو بہترین جزا دے ، اللہ کریم قائد کو جلد شفا عطا فرمائے ۔