شام ،فورسز اور معزول صدربشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپیں ،17افراد مارے گئے ،10زخمی


دمشق(صباح نیوز)شام کے صوبے طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 17 افراد  مارے گئے  اور 10 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈبپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی گرفتاری کے دوران ہوئیں۔

 شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔شامی وزیرِ داخلہ محمد عبدالرحمن نے کہا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے لئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں مظالم کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔