اسلام آباد(صباح نیوز)صدر، وزیراعظم اور وزرا نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں سیکیورٹی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 کارندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا،صدر، وزیراعظم اور وزرا نے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی عامر سہیل آفریدی کی شہادت پر اظہار افسوس کا بھی اظہار کیا شہید کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا،کہا قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
Load/Hide Comments