کراچی(صباح نیوز)الخدمت خواتین کے تحت 100 سے زائد مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کر دیا گیا،جبکہ مسیحی خواتین میں کرسمس کی مناسبت سے پر تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔
الخدمت کراچی کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ناظمہ جماعت اسلامی کراچی حمیرا طارق تھیں جبکہ صدر الخدمت خواتین کراچی منور اخلاص اور دیگر خواتین ذمہ داران موجود تھیں ۔ ناظمہ جماعت اسلامی کراچی حمیرا طارق نے کہا کہ الخدمت کمزور طبقے کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے ،زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی الخدمت نے زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کی مثالی خدمت کی ہے ،جن خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کیا گیا ہے ،ہم ان خاندانوں کو بھی خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت ہندوئو ں اورمسیحی برادری کو ان کے تہواروں اور خوشیوں میں یاد رکھتی ہے ،اسی لیے مسیحی خواتین میں تحالف تقسیم کیے گئے ہیں ۔منور اخلاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسم سرما میں کمزوروں اور محتاجوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں ۔الخدمت خواتین ہر سال موسم سرما میں پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے ونٹر پیکیج کا اہتمام کرتی ہے اور گزشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی محتاجوں اور ضرورت مندوں کو ونٹر پیکیج فراہم جا رہا ہے۔منوراخلاص نے کہا کہ یہ سب کچھ مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوتا ہے ۔ الخدمت صحت ،تعلیم، آرفن کیئر پروگرام ،صاف پانی ، ،مواخات ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کمیونٹی سروسزاور مفت آئی کورسز کے پروگرام بنو قابل سمیت سمیت مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مخیر حضرات الخدمت کے مختلف منصوبوں میں اس کا ساتھ دیں۔