اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع کا حق پر کوئی کمپرومائز نہیں اس پہ سمجھوتا وطن دشمنی ہوگی۔ اسرائیل کی ننگی جارحیت نے یہ لازم کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستانی میزائل کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطی کے حالات اسرائیل کی فلسطین، لبنان، شام، یمن اور ایران کے خلاف ننگی جارحیت نے یہ اور لازم کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مقصد دفاعی ہیں قطعی طور پہ جارحانہ نہیں۔ اس کو کہتے ہیں ایبسولیٹلی ںاٹ (Absolutely not) ، اللہ اکبر۔