سینیٹر روبینہ خالد کی اے ڈی بی کی صوفیہ شکیل سے ملاقات،بی آئی ایس پی اور اے ڈی بی کے مابین سکل ٹریننگ اور اسٹیک ہولڈرز گول میز کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے  ایشائی ترقیاتی بینک کی  ڈائریکٹر  ہیومین اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ محترمہ صوفیہ شکیل سے  بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے مستحق گھرانوں کے افراد  کی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق سکل ٹریننگ اور بین الاقوامی معیار کی سٹریفیکشنز کو یقینی بنانے کیلئے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق و ہنر مند افراد کی مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ اور  انہیں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے  پاکستان کے صنعتی شعبہ  سے منسلک کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور کراچی میں  سٹیٹ آف د ی آرٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اور انڈیسٹریز موجود ہیں   جو بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتے ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ  بی آئی ایس پی پاورٹی گریجویشن کے تحت مستحق افراد کی سکل ٹریننگ کو یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈز کا ایک مخصوص  ورکنگ گروپ  تشکیل دے  رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بی آئی ایس پی اور ایڈی بی کی ٹیمیں  پاکستان کے  سٹیٹ آف د ی آرٹ  تربیتی اداروں  کا دورہ کریں  اور  تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل گول میز کانفرنس کا انعقاد کریں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بی آئی ایس پی  سکل ٹریننگ کے حوالے سے NAVTTC، منسٹری آف اورسیز، IFAD  اور بینک الفلاح کے ایلفا مال کے ساتھ شراکت دار ی میں ہے۔  ایڈی بی کی صوفیہ شکیل نے  بی آئی ایس پی کے مشروط و غیر مشروط مالی معاونت کے پروگراموں کو سراہا ،معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کے اقدامات کیلئے صوبائی سطح پرباہمی   تعاون کو اہم قرار دیا ۔ انہوں نے  بی آئی ایس پی اور اے ڈی بی کی ٹیموں کے مابین متواتر میٹنگز پر بھی زور دیا۔