سیف اللہ خالد کا شہید ضلع کمانڈر فیروز احمد ڈار کو خراج عقیدت

مظفر آباد(صباح نیوز) نائب امیر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ شہید ضلع کمانڈر فیروز احمد ڈار نے اپنے لہو سے جو تاریخ لکھی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نائب امیر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد نے شہید کمانڈر کو ان کی برسی کے مو قع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔کمانڈر فیروز احمد ڈار 14 دسمبر 2018 کوضلع پلوامہ راجپورہ آسگام پتھری میں بھارتی فوج کے ساتھ ایک خون ریز معرکے میں بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

انہوں نے کہا شہید نے آخری دم تک بھارتی فوج کا مقابلہ کیا اور جس مقصد کے کئے انہوں جہادی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی وہ اپنا گرم لہو پیش کرکے اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگئے۔نائب امیر نے انجینئر باسط رسول ڈار کو بھی زبردست خراج عقیدت ادا کیا جو 14 دسمبر کو2016 کو دشمن کے ساتھ ایک مقابلے میں شہادت سے سرفراز ہوئے تھے۔شہید باسط ڈار نے حزب کو منظم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔

اجلاس کے آخر پر شہدا کشمیر کیلئے بالعموم اور فیروز احمد ڈار اور باسط ڈار شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ ۔نائب امیر سیف اللہ خالد نے کہا شہدا کا خون رائیگاں نہیں ہوجائے گا،ظالم دشمن آخر کار رسوا ہوجائے گا،ایک دن ضرور آئے گاکہ اسے منہ کی کھانی پڑے گی،اور مظلوم کشمیری عوام بھارت کے چنگل سے ان شااللہ ضرور آزاد ہوگی۔مقدس لہو کے ساتھ کسی کو غداری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔