کوٹ ادو ، مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی ، 4 افراد جاں بحق،12زخمی


کوٹ ادو(صباح نیوز)کوٹ ادو میں مسافر وین کی ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں4افراد جا ں بحق اور12زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں گھس گئی،

حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی افراد کو کوٹ ادو اور سنانواں ہسپتال منتقل کیاگیا ،زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔