لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی جعلی اسٹنٹس کیس میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹرز اوعملے کے خلاف60روزکے اندرکارروائی مکمل کی جائے۔ عدالت نے سی سی پی اولاہور اورایف آئی اے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت سی سی پی اولاہور اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں ابھی تک اس کیس میں کیا کاروائی کی گئی۔ اس پر ہیلتھ کئیر کے نمائندے کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹروںکے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے لیکن قانون کے مطابق اگر کیس عدالت میں ہو توان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک کس عدالت نے اس کاروائی کو روکا تھا۔