ملک کو ایک آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے ،سراج الحق

بہاول پور(صبا ح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو ایک آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے اسٹیبلشمنٹ کی بنائی  گئی پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں اسمبلی میں ایک آئینی ترمیم ایسی بھی لائی جائے کہ ملک میں شفاف الیکشن کیسے کرائے جائیں، وہ احمد پور شرقیہ پریس کلب میں میڈیا نماندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی جوصورتحال ہے اس پر صدر وزیر اعظم، آرمی چیف اور سیاسی قائدین کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ حالات خراب ہیںمعیشت غیر مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے دونوں صوبے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں وہاں کی عوام ایسی زندگی گزارنے اور اپنوں کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک گئے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی، وفاق اور صوبہ آپس میں لڑ تے ہو ئے ایک دوسرے کو فتح کرنے میں لگے  ہوئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 15 سالوں سے ،ن لیگ پنجاب میں عرصہ دراز سے ،کے پی کے میں پی ٹی آئی 13 سال سے اور بلوچستان میں معجون مرکب اقتدار میں ہے کوئی پارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم اقتدار میں نہیں ہے اور چاروں صوبوں میں کرپشن ,بیڈ گورنس اور امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے لوگوں کو انصاف میسر نہیں ہے ، نہ ہی تعلیم و صحت کی سہولتیں مل رہی  ہیں، حالات کو دیکھتے ہوئے ہر سال لاکھوں لوگ ملک سے باہر جانے میں لگے ہوئے ہیں پاسپورٹ آفس کے باہر لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں سب ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں ملک میں سب کچھ ہونے کے باوجود عوام کو محروم رکھا جارہا ہے۔

سراج الحق نے مذید کہا کہ مغربی راٹر ڈبلیو ڈبلیو بیکرز نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستانیوں کے دو کھرب ڈالرسے زیادہ پیسے پاکستان سے باہر کے بینکوں میں رکھے ہیںور اس نے چیلنج دیا ہے کوئی میری بات کو جھوٹ ثابت کر کے دیکھا ئے  اور رقم منتقلی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی ملکی صورتحال میں ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں ہے ہمارے ملک کی تباہی کے لیے ہمارے حکمران ہی کافی ہیں،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں محاذ آرائی ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پراکسی وارجاری ہے مسائل کے حل کے لئے کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے ان حالات میں عوام کے پاس جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے ہمارے مسال کا حل دین کے نفاذ  اور غیر سودی معیشت میں ہے اور سود کے بغیر معاشی نظام صرف جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے ہم نے کے پی کے میں سود سے پاک دو بجٹ دئیے ہیں اور دو سال میں صوبے کو قرض فری صوبہ بنا دیا تھا مگر آج ہمارا ملک حکمرانوں کے اللے تللوں کی وجہ سے  ایک مقروض ملک بن چکا ہے ملکی اکانومی کا 65 فیصد سود میں چلا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی تحریک اور تعمیر میں نواب آف بہاول پورکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا نوزایدہ پاکستان کو معاشی مستحکم کرنے پر ہم نواب آف بہاول پور کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے،

سرپلس بجٹ والی ریاست بہاول پور آج محرومیوں کا شکار ہے نواز شریف نے بہاول پور صوبہ کو بحال کرنے اور احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیاتھا جو آج تک وفا نہ ہوسکا آج احمد پور شرقیہ مونجوڈاڑو کا منظر پیش کر رہا ہے ماضی کی خوشحال ریاست بہاول پور میں غربت ناچ رہی ہے جماعت اسلامی جب حکومت میں آئے گی تو بہاول پور صوبہ کو بحال کریں گے اور احمد پور شرقیہ کو بحال کروائیں گے۔

بعدازاں سراج الحق نے اوچشریف میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید عامر شاہ سے ان کے ماموں زاد بھائی اور سید افتخار گیلانی کے بھتیجے سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ضلعی امیر نصراللہ خان ناصر، امیر تحصیل داود شکرانی ،گروپ لیڈر پی پی 250 ملک طاہر منظور،گروپ لیڈر پی پی 249 نصراللہ ناصرو دیگر بھی ہمراہ تھے۔