شنگھائی (صباح نیوز)دورہ چین کا چوتھا روز ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی پہنچنے پر دوسرا روز بھی بھاری بھرکم مصروفیت میں گزارا ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں 12سے 15 سال کے بچوں کو جدیداے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کلاس روم کا وزٹ کیا اور بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کے سیکھانے کے جدید طریقہ کارکا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بارے میں دریافت کیا اور طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی اور شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می نے ملاقات کی اور خصوصی بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کمسن طلبہ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں شنگھائی اور گردونواح کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکول کے بجٹ، نصاب اور طریقہ تعلیم سکول کے آرٹی فیشنل انٹیلی جنس ایکسپرٹ ٹیچر کے بارے میں بھی دریافت کیا