سندھ پولیس کی کارروائی ، کچے کے ڈاکوؤں کو بھاری اسلحہ پہنچانے کی کوشش ناکام

 گھوٹکی (صباح نیوز)سندھ پولیس نے کچے کے علاقے  میں ڈاکوؤں کو بھاری اسلحہ کی ترسیل اور  بڑی کاروائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، اسلحہ کچے میں پہنچانے والے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق  فیڈرل سویلین انٹیلیجنس ایجنسی کی خفیہ اطلاع پر اباڑو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، کچے میں لانگ رینج/جنگی اسلحہ کی رسد کو نا کام بنایا۔

فیصل آباد میں رجسٹرڈ  ایک سوزکی پک اپ کو روک کر تلاشی لی گئی تو،اس میں جہیز کے سامان کی آڑ میں سامان کے نیچے صندوقوں میں چھپا ہوا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا،پولیس نے دوران چھاپہ کچہ میں اسلحہ پہنچانے والے بین الصوبائی گینگ کے دو ملزمان محمد سہیل ولد محمد ممتاز سکنہ ڈاکخانہ خوشاب پنجاب اور قرت العین زوجہ رمضان احمد سکنہ تحصیل و ضلع چنیوٹ پنجاب سے برآمد تمام ہتھیاروںسمیت گرفتار کر لیایہ اسلحہ افغانستان سے کچے کے ڈاکوئوں/اغوا کاروں  کو پہنچایا جانا تھا۔اس برآمد اسلحہ کی مالیت کروڑوں کی ہے۔