کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سٹی کونسل کے رکن یونس سوہن خان ایڈوکیٹ ، نائب صدر سیموئیل نذیر اورجنرل سکریٹری پرویز برکت نے 25دسمبر ”کرسمس ڈے” کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسیحی برادری کو بلدیاتی اداروں سمیت تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو 25دسمبر سے قبل تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن بھی دی جائیں،
انہوں نے کہاکہ کرسمس ڈے مسیحی برادریوں کامذہبی تہوار اور عید کا دن ہے جسے بڑے عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے ، کرسمس ڈے سے قبل مسیحی برادری عید کی تیاری کرتے ہیں اور اپنے اہل و عیال کے لیے عید کے کپڑے بھی بنواتے ہیں اور دعوت و تکریم کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ، جس کے لیے ایک بڑی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے ۔ اگر کرسمس ڈے سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہیں اور پینشن نہ دی گئی تو ان کا مذہبی تہوار منانا مشکل ہوجائے گا۔#