مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں وفد کی سردار محمد ادریس خان بڑیچ سے ملاقات

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدنے 29دسمبر قومی قبائلی مشاورت کے سلسلے میں بڑیچ قبیلے کے سربراہ سردار محمد ادریس خان بڑیچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جماعت اسلامی کے وفدمیں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امراء عبدالمتین اخوندزادہ ، زاہداختر بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز نورالدین غلزئی ،صابر صالح پانیزئی ،نائب امیر ضلع کوئٹہ مولانا عبدالحمید منصوری ودیگر شامل تھے اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سردار محمد ادریس بڑیچ کو 29دسمبر قومی قبائلی مشاورت کو دعوت بھی دیا

جس سے سردار محمد ادریس نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ باہمی مشاورت سے مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنا ،مسائل ،مشکلات کی نشاندہی اور ان سے نجات کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کی ضرورت ہے انشاء اللہ قومی قبائلی مشاورت کے نتیجے میں اتحاد ویکجہتی کی راہ ہموار ہوگی اور ملکر قوم وملت کومسائل سے نجات دلانے اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بہتر فیصلے ومشورے کیے جائیں گے ۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بدقسمتی سے قوم کیساتھ وسائل بے دردی سے لوٹے جارہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں غیروں کو قوم اور قوم کے وسائل پر مسلط کیے گیے ہیں اہل بلوچستان کی کوئی حیثیت نہیں ۔آئینی کو چھوڑ دیںانسانی حقوق تک ہمیں میسر نہیں ۔

جماعت اسلامی نے گزشتہ دنوں سیاسی دینی جماعتوں کے قائدین کو مشاورت کیلئے بلاکر اے پی سی کر دیا اب انشاء اللہ قومی قبائلی سربراہان وعمائدین کو متحد ویکجا کرکے مشاورت کے ذریعے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر لوٹ مار ومسائل سے نجات کیلئے عملی اجتماعی حل ولائحہ عمل بنائیں گے ۔تمام قوموں کے قائدین وسربراہان کو 29دسمبر کے قومی قبائلی مشاورت میں بلائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ اہل بلوچستان کی جان ومال وسائل کی حفاظت یقینی بناکر حقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کریں ظالموں لٹیروں ملک وملت دشمنوںسے نجات مل جائیں #