توشہ خانہ 2، بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر


اسلا م آباد(صباح نیوز)سابق خاتون اول بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔توشہ خانہ 2 کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی درخواست پر سماعت کریں گے ،

ایف آئی اے نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بشری بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بشری بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشری بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں