ایڈیلیڈ(صباح نیوز)آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے دیے گئے 19 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،
مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے تھے اور بھارت پر 157 کی برتری حاصل کر لی تھی۔دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹرز بڑا سکور نہیں بنا سکے اور بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 175 بنا کر آئوٹ ہو گئی۔واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔