اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل ووٹر ڈے خاموشی کے ساتھ گزر گیا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی نیشنل ووٹر ڈے کو اہمیت نہ دی کسی قسم کی سرکاری تقریب نہ ہوسکی،7 دسمبر 1970 کو پاکستان میں ہونے والے پہلے عام انتخابات کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ووٹرڈے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی تقریب کا انعقا د نہیں کیاگیا ،نیشنل ووٹر ڈے کے حوالے سے بیان بھی دن کو جاری کیاگیاپاکستان میں ہرسال 7دسمبرکو قومی ووٹردن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔پاکستان میں 7 دسمبر کو منایا جانے والا قومی ووٹر ڈے ملک کے جمہوری نظام کی پائیداری اور مضبوطی کی علامت ہے۔ یہ دن پاکستانی شہریوں کو ان کے ووٹ کے اندراج، سیاسی حقوق اور انتخابی عمل میں شمولیت کی اہمیت سے آگاہی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آگاہی تو دور کی بات الیکشن کمیشن نے اس سال سرکاری سطح پر تقریب ہی منعقد نہیں کی جو پہلے ہر سال منعقد کی جاتی تھی7 دسمبر 1970 کو پاکستان میں ہونے والے پہلے عام انتخابات کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے،قومی ووٹر ڈے کا بنیادی مقصد انتخابی عمل میں عوام کی شرکت کو بڑھانا اور خاص طور پر اہل افراد کے ووٹ کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔\
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments