شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے


اسلام آباد (صباح نیوز)عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے،شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا۔،شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔

بانی تحریک انصاف نے 2 روز قبل قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹ سے علی ظفر کا نام دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا تھا۔عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔